13 اپریل، 2023، 11:01 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85081397
T T
0 Persons

لیبلز

عراق اور عمان ایران اور مصر کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: مصری سفارت کار

تہران، ارنا - ایک مصری سفارت کار نے کہا ہے کہ عراق اور عمان ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔

'الزمان' بین الاقوامی اخبار نے قاہرہ کے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، کہا ہے کہ مصر اس ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے، خاص طور پر عراق کے ثالثی کردار، کیونکہ بغداد اور قاہرہ کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں، لیکن کسی بھی کارروائی سے قبل اس مسئلے کو خلیج فارس کی سلامتی اور ایران کے فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال جنوری میں مصر کی خارجہ کونسل کے ایگزیکٹیو سربراہ عزت سعد نے روسی خبر رساں ایجنسی "سپوتنک" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور مصر کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں ہیں کیونکہ ابھی بھی اس راستے میں متعدد متنازعہ معاملات موجود ہیں، لیکن عراقی ثالثی کردار  مشاورت کے آغاز کا دروازہ کھل سکتا ہے ۔

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بغداد کانفرنس کے بعد کہاتھا کہ عراق کے وزیر اعظم نے بغداد کی ثالثی سے سیکورٹی اور سیاسی سطح پر ایران اور مصر کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .